کرونا کی آڑمیں چھٹیاں لینےوالےملازمین کووزارتِ داخلہ کی وارننگ
رجسٹرڈ لیبارٹری کی رپورٹ لازمی قرار
کرونا کی آڑ میں چھٹیاں لینے والے ملازمین کو وزارت داخلہ نے وارننگ جاری کردی ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے چھٹی کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ملازمین معمولی علامات پرچھٹی کی درخواست دے دیتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے سرکلر کے مطابق انتہائی تشویش ناک صورتحال میں ٹیلی فون پرصرف ایک چھٹی کی اجازت ہوگی۔
سرکلرمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص پر درخواست کیساتھ رجسٹرڈ لیبارٹری کی رپورٹ لازمی قراردی گئی ہے،متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں دی جائے گی۔
اس کےعلاوہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین ٹیلی فون پرہر وقت دستیاب رہیں گے۔