سونیا حسین نےفلم لاک ڈاؤن کی عکس بندی کاآغاز کردیا

فلم کی کہانی عابدہ احمد نے تحریرکی ہے

ڈائریکٹر ابوعلیحہ کی آنے والی فلم “لاک ڈاؤن ” میں فریال محمود کی جگہ کاسٹ ہونے والی اداکارہ سونیاحسین عکس بندی کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔

انسٹاگرام پر سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ شروع کردی ہے، وہ مرزا گوہر رشید کے ساتھ اداکاری کررہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ شاید یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جاسکے گی۔

اس سے قبل فلم کے ڈائریکٹرنے سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فریال کی جگہ فلم میں اب سونیا حسین مرکزی کردارادا کریں گی۔ فریال کی کچھ ذاتی مصروفیات آڑے آرہی تھیں جس کے بعد ان کی رضامندی سے سونیا کوکاسٹ کیا گیا۔

ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ فلم کرونا وائرس کے باعث موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے بنائی جارہی ہے، کہانی حقیقت پرمبنی ہےجس میں دکھایا گیا ہے کہ ان حالات میں لوئرمڈل کلاس کیسے گزارا کررہی ہے۔

فلم کی کہانی سعودی عرب میں مقیم عابدہ احمد نے تحریرکی ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی جا رہی ہے۔

Sonya Hussain

Tabool ads will show in this div