شہروزسبزواری کی جانب سےنفرت اورپیارکرنے والوں کاشکریہ

منفی تبصروں نے اداکارکاحوصلہ بڑھادیا

حال ہی میں ماڈل صدف کنول کے ساتھ نئی زندگی کاآغازکرنے والے اداکارشہروز سبزواری نے خود سے پیار اور نفرت کرنے والے لوگوں کاشکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹاپوسٹ میں شہروز نے واضح کیا کہ ان پرکیے جانے والے منفی تبصروں نے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

اداکار نے لکھا " پیار کیلئے آپ سب کا شکریہ اور منفی تبصروں کرنے والوں کا زیادہ شکریہ، میں ان سب کو ایک طاقت کے طور پراستعمال کروں گا۔ مزید آگے بڑھنے اور دن بدن بدن آگے بڑھنے کیلئے "۔

اس سے قبل شہروزنے ماسک پہنے ہوئے اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا تھا ” کرونا وائرس چوہوں اورسانپوں کومتاثرنہیں کرتا،اس لیے آپ میں سے بہت سے محفوظ ہیں”۔

View this post on Instagram

...

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on Jun 11, 2020 at 2:21am PDT

یاد رہے کہ شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔جس کے بعد 31مئی کو صدف اور شہروزسبزواری نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

صدف سے شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کنول کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

اداکار نے تنقید کرنے والوں کو چیلنج کیا تھا کہ سائرہ کے ساتھ علیحدگی کی وجہ دھوکہ دہی تھی تو میرے سامنے بیٹھیں اور دلیل سے ثابت کرکے دیکھائیں۔

Shahroz Sabzwari

sadaf kanwal

SYRA YOUSUF

Tabool ads will show in this div