ملتان:غیرقانونی طورپرگھرپرشیرپالنےوالاگرفتار،شیرلاہورمنتقل

شیروں کا جوڑا وائلڈ لائف نے برآمد کیا
Jun 18, 2020

[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/WhatsApp-Video-2020-06-15-at-12.47.56-PM.mp4"][/video]

ملتان میں محکمہ وائلڈ لائف نےخوشحال کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طورپر رکھے شیروں کا جوڑا قبضے میں لے کر مالک کو گرفتار کرلیا۔

ملتان کے علاقے خوشحال کالونی میں پچھلے ہفتے ایک گھر سے غیرقانونی طور پر رکھے گئےشیروں کا جوڑا وائلڈ لائف نے برآمد کرلیا۔

وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ شہری نے گھر کے باتھ روم میں شیروں کا جوڑا پال رکھا تھا۔

وائلڈ لائف ایکٹ بریڈنگ فارم رولز کی خلاف ورزی پر شہری کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور گرفتار کرلیا۔

وائلڈ لائف حکام نے شیر کے جوڑے کو لاہور چڑیا گھر منتقل کردیا۔

Tabool ads will show in this div