اٹک:حسن ابدال پولیس نے5رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا

سريا اور گھی کے ٹرک چھينا کرتے تھے

اٹک ميں حسن ابدال پوليس نے نيشنل ہائی وے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرز اور لوڈ ٹرک چھيننے والا 5 رکنی ڈاکوؤں کا گينگ گرفتار کرليا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ ملزمان حسن ابدال کی حدود سے سريا اور گھی کے ٹرک چھينا کرتے تھے ۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کا سرغنہ ترکی میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان نےاراولپنڈی ڈویژن میں بڑی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان سےکروڑوں روپےمالیت کاچھینا گیا سریا ٹرکوں سمیت برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان  سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ اٹک میں ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع پرراولپنڈی پولیس نےرابطہ کرلیا ہے۔

ATTOCK

Tabool ads will show in this div