ملک کےبالائی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مالاکنڈ اور چترال میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت4.3ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 71کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

دو روز قبل بھی پشاوراورسوات ميں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ جڑواں شہروں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.1ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور زلزلے کی زیرِزمین گہرائی 223 کلو میٹرتھی۔

اس سے قبل ، منگل کو الصبح اسلام آباد،راول پنڈی، مردان ،بونیر،مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت5.7 محسوس کی گئی اور اس کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی 112 کلومیٹر تھی۔

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div