پاکستان میں کل سورج گرہن کہاں کہاں دیکھا جاسکے گا؟

سورج گرہن 6 گھنٹے طویل ہوگا
رواں سال کا پہلا اور مکمل سورج گرہن کل اتوار کو ہوگا۔ جس کا دورانیہ 6 گھنٹے طویل اور سندھ کے شہر سکھر میں اس کا سب سے زیاد بڑے حصہ دیکھا جاسکے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے شہری رنگ آف فائر کو براہ راست دیکھنے کی غلطی ہر گز نہ کریں ورنہ بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ماہر امراض چشم نے خبردار کیا ہے کہ سورج سے نکلنے والی شعائیں براہ راست آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس سے بینائی مستقل طور پر خراب ہو سکتی ہے جس کا کوئی علاج ممکن نہیں۔ ماہرین کہتے ہیں سورج جب تک گرہن کی زد میں رہے، آپ گھر میں ہی رہیں۔ اگر آپ نے پروٹیکٹو گلاسز لگائی ہوئی ہیں تب بھی اس کی طرف مت دیکھیں۔۔ اگر بالفرض بہت ضروری کہیں نکلنا ہو تو باہر نکلتے وقت کیپ پہنیں جس کے آگے شیڈ ہوتا ہے یا سن گلاسز پہنیں۔ شہری سورج گرہن کو ٹی وی، کمپیوٹر یا تصاویر میں دیکھ کر شوق پورا کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو صبح 8 بج کر46  منٹ پر شروع ہوکر دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر ختم ہو گا۔ مکمل سورج گرہن کا واضح نظارہ صرف سکھر میں ہوسکے گا۔ سورج گرہن کی وجہ سے دن میں مکمل اندھیرا تو چھا ہی جائے گا لیکن موسم پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔ گزشتہ برس دسمبر میں سورج گرہن کے باعث پاکستان میں درجہ حرارت تاریخ میں پہلی بار منفی21 تک گرگیا تھا۔ درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی کے باعث ہنزہ جھیل سمیت شمالی علاقہ جات میں پانی کے تمام ذخائر جم گئے تھے۔ محمہ موسمیات کے مطابق اگر یہ 4 سے 5گھنٹے بھی رہتا ہے تو کولنگ افیکٹ زیادہ نہیں ہوگا مگر آنے والا سورج گرہن پاکستان میں لگ بھگ سوا 6 گھنٹے تک رہے گا۔

SOLAR ECLIPS

Tabool ads will show in this div