سندھ بجٹ: اقلیتوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص

تقریباٰ 65 کروڑ روپے کا اضافہ
ONLINE PHOTO by Nadeem Khawer

سندھ حکومت نے صوبے کے بجٹ برائے سال 2020-2021 میں اقلیتوں کیلئے رواں مالی سال کی نسبت تقریباٰ 65 کروڑ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے کل ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے۔

حکومت کی جانب سے بدھ کو اعلان کردہ اعداد شمار کے مطابق اقلیتوں کیلئے مالی سال 2019-20 میں 85 کروڑ 56 لاکھ روپے رکھے گئے تھے تاہم آئندہ بجٹ میں ایک ارب 50 کروڑ روپے تحویز کئے گئے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ ہاوس کے کے نشر و اشاعت سیل کی جانب سے جاری کردہ خبر میں کہا گیا ہے کہ اقلیتیں پاکستان سمیت سندھ کی آبادی کا اٹوٹ انگ ہیں اور انہیں اپنے مذہب اور رسم و رواج کے مطابق زندگی گذارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ بیان کے مطابق سندھ حکومت وقتاٰ فوقتاٰ اقلیتوں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرتی رہی ہے۔ 

سندھ کی اقلیتوں کیلئے مالی سال 2019-20میں گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 750ملین روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا جو اقلیتی اراکین پر مشتمل کمیٹیوں کے ذریعے استعمال کیا گیا۔

مالی سال 2019-20میں اقلیتوں کے 102 مقامات کی تزئین و آرائش، عمارتوں کے اسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کیلئے 63 کروڑ 85 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔

sindh budget

MINORITIES

Tabool ads will show in this div