بھارتی چینل کاپروگرام پاکستان کوبدنام کرنیکی سازش تھا، رحمان ملک

osama n rehman اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملکا نے بھارتی چینل کا پروگرام پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق نہ فوج کو علم تھا اور نہ حکومت کو، بھارتی چینل پر احمد مختار کو انٹرویو کے دوران سوچے سمجھے منصوبے کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے سابق وزیر دفاع اور پی پی رہنما احمد مختار کے بھارتی چینل کو دیئے گئے بھوگس انٹرویو کو دفاع کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ibn cnn میڈیا نمائندوں سے گفت گو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کل پروگرام کیا گیا، بھارتی چینل کا پروگرام پاکستان مخالف تھا، احمد مختار کو انٹرويو کے دوران سازش کا نشانہ بنايا گيا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی میڈیا پاور پاکستان کیخلاف استعمال نہ کرے، معاملے کو بڑھانے کی کوشش کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسامہ کی پاکستان اور افغانستان میں کارروائیاں دنیا سے چھپی نہیں تھیں، بھارت نے پاکستان کیخلاف دنیا بھر میں مہم شروع کر رکھی ہے، بھارتی چینل کا پروگرام پاکستان مخالف تھا، حکومت، فوج اور دیگر اداروں کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا، دنیا کو اچھی طرح معلوم ہے کہ مودی کی جماعت دنیا کی دہشت گرد ترین جماعت ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کا ایک خاص ایجنڈا ہے، جس کے تحت وہ زہر اگل رہا ہے۔ Osama-Bin-Laden واضح رہے کہ بھارتی نیوز چینل سی این این آئی بی این کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج میں موجود اعلیٰ ترین حکام بشمول سابق صدر زرداری اور سابق آرمی چیف اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے آگاہ تھے، بلکہ اسامہ بن لادن پاکستان کے مہمان کے طور پر قیام پذیر تھے۔ animation-video القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کو امریکی نیوی سیلز نے خفیہ آپریشن میں دو مئی دو ہزار گیارہ کو ہلاک کیا تھا۔ سماء

ZARDARI

USA

ALQAEDA

rehman malik

KAYANI

AHMED MUKHTAR

INDIAN CHANNEL

CNN-IBN

STEALTH TECHNOLOGY

2 MAY OPERATION

FORMER DEFENSE MINISTER INTERVIEW

WHERE ABOUTS

GUEST

Tabool ads will show in this div