رینٹل پاورکیس،آئندہ سماعت میں راجہ پرویزپرفردجرم عائدہونےکاامکان

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے نیب کو معاہدے کی کاپی اور دیگر دستاویز کی نقول راجہ پرویز اشرف کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

رینٹل پاور کرپشن کیس میں راجہ پرویز اشرف اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے ان کے موکل کو ابھی تک معاہدوں کی کاپی، خطوط اور دیگر دستاویز کی نقول فراہم نہیں کیں اس لئے فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ مقدمے کے دو ملزمان نے ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے۔ معاہدے سے فائدہ اٹھانے والے پیش ہوں گے تب ہی کیس آگے بڑھے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ سابق وزیراعظم باعزت بری ہوں گے۔

عدالت نے نیب کو تمام ضروری کاغذات کی نقول راجہ پرویز اشرف کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ راجہ پرویز اشرف کیخلاف آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ سماء

میں

river

fans

chat

Tabool ads will show in this div