اتوارکوپاکستان میں سورج گرہن موسم پراثراندازہوگا

مکمل اندھیرا تو چھا ہی جائے گا
Jun 17, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/Solar-Eclips-and-weather-isb-pkg-16-06.mp4"][/video]

پاکستان میں 21 جون کو مکمل سورج گرہن ہوگا۔رنگ آف فائر کی وجہ سے دن میں مکمل اندھیرا تو چھا ہی جائے گا لیکن موسم پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔

پچھلے برس 26 دسمبر 2019 کو سورج گرہن کے تقریبا 6 ماہ بعد دوبارہ 21 جون 2020 کورنگ آف فائر یعنی مکمل سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

گزشتہ برس دسمبر میں سورج گرہن کے باعث پاکستان میں درجہ حرارت تاریخ میں پہلی بار منفی21 تک گرگیا تھا۔درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی کے باعث  ہنزہ جھیل سمیت شمالی علاقہ جات میں پانی کے تمام ذخائر جم گئے تھے۔

پاکستان سمیت دنیابھرمیں سورج گرہن21 جون کوہوگا

محمہ موسمیات کے فور کاسٹنگ آفیسر راشد بلال نے بتایا ہے کہ آنے والے سورج گرہن جون میں ہورہا ہے۔ کیوں کہ یہ گرمی کا مہینہ ہے اور اگر یہ 4 سے 5گھنٹے بھی رہتا ہے تو کولنگ افیکٹ زیادہ نہیں ہوگا۔ آنے والا سورج گرہن پاکستان میں لگ بھگ سوا 6 گھنٹے تک رہے گا۔

راشد بلال نے مزید بتایا کہ اس ہفتے کے آخر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، شمالی پنجاب اور کشمیر میں بادل برسنے کا امکان ہے جس سے کچھ دنوں کو لئے موسم ٹھنڈا رہنے کے بعد گرمی شروع ہوجائے گی۔

پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو صبح 8 بج کر46 منٹ پر شروع ہوکر دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر ختم ہو گا۔ مکمل سورج گرہن کا واضح نظارہ صرف سکھر میں ہوسکے گا جس کو احتیاطی تدابیر کے بغیر برہنہ آنکھ سے دیکھنے کی غلطی ہر گز نہ کی جائے۔

SOLAR ECLIPSE

Tabool ads will show in this div