مشرف کیس، وفاق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست منظور

فریقین کو نوٹس جاری

پشاورہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس میں وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔ 

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور خصوصی عدالت کے سربراہ وقار احمد سیٹھ نے آمر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی جس پر وفاقی حکومت کے نمائندوں نے اپنے پریس کانفرسز میں معزز جج کے خلاف غیرشائستہ زبان استعمال کی۔

توہین عدالت کیس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مشرف کیس کا فیصلہ دینے والے جج کیخلاف فروغ نسیم، فردوس عاشق، شہزاد اکبر اور فواد چوہدری نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 14 دن میں فریقین سے جواب طلب کرلیا جبکہ فروغ نسیم، فردوس عاشق، شہزاد اکبر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

Peshawar High Court

High Treason Case

Tabool ads will show in this div