پاکستان کےمختلف شہروں میں منگل کی دوپہرزلزلہ

لوگوں میں خوف و حراس

پاکستان کے مختلف شہروں میں منگل کی دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکےمطابق پشاوراورسوات ميں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔شانگلہ،بشام،بونیر،اپردیر اور لوئردیرمیں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کئےگئے۔اس کےعلاوہ جڑواں شہروں اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.1ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور زلزلے کی زیرِزمین گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔

اس سے قبل،منگل کو الصبح اسلام آباد،راول پنڈی، مردان ،بونیر،مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت5.7 محسوس کی گئی اور اس کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی 112 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div