سشانت کی ثانیہ مرزاکےساتھ ٹینس کھیلنےکی خواہش ادھوری رہ گئی

دوروزقبل خودکشی کرنے والے بالی ووڈاداکار سشانت سنگھ نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سشانت کی اس خواہش سے متعلق ٹوئٹر پربتاتے ہوئے گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں ثانیہ نے لکھا "سشانت، تم نے کہاتھا ہم ایک دن ساتھ ٹینس کھیلیں گے ۔ تم زندگی اور قہقہوں سے بھرپور تھے۔ جہاں بھی جاتے تھے مسکراہٹیں بکھیردیتے تھے"۔
Sushant 💔 💔 you said we would play tennis together one day .. you were so full of life and laughs .. spreading smiles everywhere you went.. we didn’t even know you were hurting this bad 😞 the world will miss you .. shaking while I write this .. RIP my friend
— Sania Mirza (@MirzaSania) June 14, 2020
ڈپریشن کے باعث موت کو گلے لگانے پر بھارتی ٹینس اسٹار نے لکھا "ہم جانتے تک نہیں تھے کہ تم اس حد تک دل شکستہ ہو،دنیا تمہاری کمی بہت محسوس کرے گی"۔
ثانیہ نے سشانت کی موت پراپنے جذبات واضح کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ لکھتے ہوئے میں کانپ رہی ہوں ، دائمی سکون میں رہو میرے دوست "۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔