جنوبی ایشیا کےاسٹائل آئکون:زلفی بخاری بھی فوادخان کےہم پلہ

وزیراعظم کےمعاون خصوصی کی خوش لباسی مشہور ہے
تصویر: سماءڈیجیٹل

برطانوی " ایشین اسٹائل میگزین " نے جنوبی ایشیا کے خوش لباس مردوں کی ٹاپ 5 فہرست میں اداکارفواد خان کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری کا نام بھی شامل کیا ہے۔

پہلے نمبرپراداکار فواد خان کا نام ہے جو اپنی پرکشش شخصیت کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی نہایت مقبول ہیں جبکہ لباس میں بھی ان کا ذوق بہترین مانا جاتا ہے۔

حال ہی میں فواد کا نام دنیا کے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی خوش لباسی کے بھی چرچے ہیں، ایشین اسٹائل میگزین نے انہیں مشرقی ومغربی دونوں طرح کے ملبوسات کے بہترین انتخاب پراس فہرست میں جگہ دی ہے۔

ہالی ووڈ اداکاررضوان احمد المعروف رِزاحمد کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جن کاتعلق برطانیہ میں مقیم پاکستانی فیملی سے ہے۔

اسٹائل آئکون لسٹ میں جنوبی ایشیا کےبہترین ملبوسات زیب تن کرنے والے 5 مردوں میں سے 2 کا تعلق بھارت سے ہے جن میں اداکار رنویر سنگھ اور کرکٹر ویرات کوہلی شامل ہیں۔

FAWAD KHAN

ZULFI BUKHARI

RIZ AHMED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div