یوٹیلٹی اسٹورز کا چینی 63روپے فی کلو فراہم کرنےکا مطالبہ
شوگر ملز ایسوسی ایشن کو خط

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوريشن ںے ملک میں چينی 63 روپے فی کلو فراہم کرنے کا مطالبہ کر ديا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوريشن نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو خط لکھا ہے جس میں چینی 63 روپے فی کلو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق ہائی کورٹ نے ملک بھر میں چینی کا ریٹ 70 روپے فکس کر دیا ہے اور عدالتی فیصلے کے مطابق عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے خط میں کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن 14 جون تک فیصلے سے آگاہ کرے۔
واضح رہے کہ شوگر تحقیقاتی کمیشن رپورٹ پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔