ماسک چین برآمد کرنے پر ظفر مرزا کلیئر قرار

کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا

چین سے 2 کروڑ ماسک برآمد کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو بے قصور قرار دے دیا۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ظفر مرزا پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا کیونکہ درخواست گزار اپنے الزام سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ظفر مرزا کا ماسک برآمد کرنے کے لیے پرمٹ اجراء سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

ڈریپ نے 30جنوری کو حفاظتی اشیاء کی برآمد پر پابندی لگائی تھی اور ماسک برآمد کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے تھے۔ ڈریپ نے ماسک برآمد کرنے کی اجازت قواعد و ضوابط کے تحت دی تھی۔

ایف آئی اے نے ماسک برآمد کرنے کے معاملے کی تحقیقات روکنے کی سفارش کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ینگ فارماسسٹ نے 25 فروری کو ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔

ZAFAR MIRZA

Tabool ads will show in this div