کراچی:ایس اوپیزکی خلاف ورزی پربیوٹی پارلرز کو نوٹس

کراچی میں ڈپٹی کمشنر جنوب نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ڈیفنس اور کلفٹن میں قائم بیوٹی پارلز اور اسپا کے خلاف کارروائی کی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوب نے ہفتہ کے روز کارروائی کرکے مختلف بیوٹی پارلرز اور اسپا سینٹرز کو بند کرا دیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کارروائی ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے حکم کے مطابق حالیہ صورت حال میں بیوٹی پارلرز اور اسپا سینٹرز کو کام کی اجازت نہیں۔
As per the order of Home Dpt, Saloons & Spas are not allowed to operate.
— Deputy Commissioner South Karachi (@DCSouthKarachi) June 13, 2020
They put visitors at a greater risk of contracting & spreading #Corona virus.
Action was taken by AC Civil Lines against a number of saloons in Clifton & DHA areas#coronavirusinpakistan #COVID19Pakistan pic.twitter.com/8ajCGap3uG
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے یہ لوگ صارفین کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔