آئندہ دنوں عوام کو تفریح فراہم کرنے والے ڈرامے
کرونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھر کو بندش کا سامنا ہے ایسے میں عوام کو انٹرٹیمنٹ حاصل کرنے کیلئے ٹی وی ڈرامے اور آن لائن پورٹل کے سریز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ دنوں چند پاکستانی ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی یہاں تک ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو سینما گھروں میں نشر کیا گیا تاہم اب سرکاری ٹی وی پر چلنے والے ڈرامے ارظغرل غازی نے پچھلے تمام ڈراموں کے ریکارڈ کو توڑ دیا، یکم رمضان سے نشر کیا جانے والا ترکش ڈرامہ عوام کے دلوں میں مکمل گھر کر چکا ہے ۔
ایسے میں اس ماہ چند نئے ڈرامے ٹی وی چینلز پر شروع ہونے والے ہیں جنہوں نے نشر ہونے سے قبل صرف ٹیزر سے ہی مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔
ڈرامہ سیریل’محبت تجھے الوداع ‘کے ٹیزر ریلیز ہوتے ہی شائقین نے اس پر تبصرے شروع کردیئے جاری کر دیا گیا ہے، جہاں ڈرامے کے ٹیزرز نے مداحوں کے دل جیتے ہیں، وہیں کئی مداح ڈرامے کی کہانی سے ناخوش بھی دکھائی دیے اور ڈرامے پر الزام لگانا شروع کیا کہ اس کی کہانی دو دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم کی کاپی ہے۔
برکت صدیقی کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی کاسٹ میں زاہد احمد، منشا پاشا اورسونیا حسین شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ایک ایسی خاتون پر مبنی ہے جسے امیر ہونے کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ اس کے لیے سب کچھ کرتی ہے، یہ ڈرامہ 17 جون سے ہم ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔
مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے نئے ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ نے اپنے پہلے ٹیزر کی ریلیز کے بعد ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا تھا اور گزشتہ روز ڈرامے کی پہلی قسط کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔
تجربہ کار اداکارہ اور مصنف بشریٰ انصاری کی تحریر کردہ اس سیریل کی ہدایت کاری اقبال حسین کی ہے ، ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘معمول سے ہٹ کر لکھی گئی ایک ایسی داستان ہے جو دیکھنے والوں کواپنے سحر میں جکڑ ے رکھے گی۔
The most adorable girl!!! ?
— Ina Mascarenhas (@ina_mina_dika98) June 12, 2020
I missed her so much!!! ??
Her character gave Ehd-e-wafa vibes to me, which made me so happy to be honest!!! ?#Zebaish | #Episode1 pic.twitter.com/DrcEmL87Wx
Loved the first episode. Almost every single actor has fit into their role really well. Zara Noor Abbas looks like she’s just carried on with her character from Ehd e wafa but I’m excited to see her evolution. Interesting storylines all around #zebaish
— Tujhbinnahilagda (@splendeurr) June 12, 2020
What a gripping start.The story line is great & the actors didn’t skip a beat. Seems like a good show.
— ?ᵉᵉⁿᵃ⋆ (@IAmGrumpyArtist) June 12, 2020
Nice work guys! Loved the 1st episode@ZaraNoorAbbas @AsadSiddiqui_#Zebaish
It is a treat to watch this jodi onscreen❤ @AsadSiddiqui_ & @ZaraNoorAbbas are back with a blast! Can't wait for their chemistry to began❤?@AsadSiddiqui_ @ZaraNoorAbbas #zebaish pic.twitter.com/FDYG8wAg0t
— itsemann_ (@itsemann1) June 12, 2020
اس ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف نام شامل ہیں جن میں قوی خان ‘ شبیر جان ‘ بشریٰ انصاری ‘ بابر علی ‘ عاصمہ عباس ‘ زارا نور عباس ‘ اسد صدیقی ‘ عدنان شاہ ٹیپو ‘ ساجد شاہ ‘ زویا ناصر ‘ اقبال حسین ‘ فاطمہ زہرہ ملک ‘شاہین خان ‘ صدف ناصر ‘خالد بن شاہین ‘ سلمیٰ ظفر‘ اکبر خان اور دیگرشامل ہیں۔
اداکارہ منال خان کے ڈرامہ سیریل’جلن‘ کا بھی ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے،عابس رضا کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی کاسٹ میں عماد عرفانی، منال خان اور اریبہ حبیب شامل ہیں، ڈرامے کی تحریر صدرہ سحر عمران نے کی ہے۔
ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بہنوئی کے عشق میں گرفتار ہو جاتی ہے اور اسے پانے کے لیے ہر حد پار کر جاتی ہے، یہ ڈرامہ17جون سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر آن ایئر کیا جائے گا۔