تھرپارکر: کنویں کی کھدائی کے دوران 5مزدور مٹی تلے دب گئے
دومزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، 3کی تلاش جاری، پولیس
تھر پارکر ميں کنویں کی کھدائی کے دوران 5 مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، دو کی لاشیں نکال لی گئيں، تین کی تلاش کیلئے امدادی کام کاری ہیں۔
پولیس کے مطابق تھرپارکر میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے 5 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مٹی میں دبے 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریش جاری ہے، امدادی کاموں کیلئے بھاری مشینری سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
رپورٹ: رفیق الرحمانتبولا
Tabool ads will show in this div