کروناکےعلاج کی ادویات کی قلت،زائدقیمت کانوٹس،ڈاکٹرظفرمرزا

شکایات ڈریپ ٹول فری نمبر080003727 پردرج
Jun 13, 2020

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا کےعلاج کی ادویات کی قلت اور زائد قیمت کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈریپ کو منافع خوروں اور زائد قیمت پر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کےمطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا مریضوں کیلئے انجکشن کی قلت اور زائد قیمت غیرقانونی ہے،حکومت مریضوں کیلئے علاج کیلئے موثراقدامات کو یقینی بنا رہی ہے،عوام زائد وصولی کی شکایات  ڈریپ ٹول فری نمبر 080003727 پردرج کرائیں۔

corona virus

Tabool ads will show in this div