شاہد خان آفریدی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

جسم میں درد تھا
Jun 13, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/Shahid-Afridi-Coronona.mp4"][/video]

سابق کپتان شاہد خان آفریدی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ہفتے کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور جسم میں شدید درد تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ کروانے پر کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انھوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی گزشتہ کئی ہفتوں سے فلاحی کاموں میں مصروف رہے اور انھوں نے ملک کے کئی علاقوں کے دورے کئے۔

corona virus

Tabool ads will show in this div