مینوفیکچررز کیلئے سیمنٹ کا تھیلا 14.5 روپے سستا ہوجائیگا

بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی

بجٹ میں سیمنٹ پر فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے سے کم کرکے 1.75 روپے کردی گئی، 0.25 روپے کمی سے 50 کلو گرام کا تھیلے کی قیمت میں ساڑھے 12 روپے کمی ہوجائے گی۔

بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو 0.25 روپے کم کردی گئی، جس کے باعث 50 کلو کا تھیلا 12.5 روپے سستا ہوجائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں مزید 2 روپے کمی سے مینوفیکچررز کو 14.5 روپے کی بچت ہوگی۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے قبل سیمنٹ کے ایک تھیلے پر 100 روپے ایف ای ڈی نافذ تھا جو 12.5 روپے کمی کے بعد 87.5 روپے ہوجائے گا۔

تجزیہ کار ارسلان احمد کا خیال ہے کہ مینوفیکچررز اس کمی کو خریدار تک منتقل نہیں کرسکتے۔ وہ یہ بھی نہیں سمجھتے کہ یہ تبدیلی قیمتوں میں کمی اور سیمنٹ کی فروخت میں اضافے کیلئے کافی ہے۔

BUDGET2020

Tabool ads will show in this div