بجٹ میں عام آدمی کے بجائے امیرطبقے کوریلیف دیاگیا، بلاول

جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی
Jun 12, 2020

پيپلزپارٹی کے چيئرمين بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ 21-2020ء کو مکمل طور پر مسترد کرديا۔ کہتے ہيں تحريک انصاف نے مايوس کن اور روايتی بجٹ پيش کيا، عوام دشمن بجٹ پر جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں مالی سال 21-2020ء کا بجٹ پیش کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ کو یکسر مسترد کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ تحريک انصاف نے مايوس کن بجٹ پيش کيا، ملک تاريخی چيلنجز کا سامنا کررہا ہے، یہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کا ایک عوام دشمن بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا، صرف امیر طبقے کو ریلیف ملا ہے، بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام دشمن بجٹ پر جلد ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی بجٹ کو اعداد و شمار کا گورکھ دھندا قرار دیا گیا ہے۔

bilawal bhutto zardari

BUDGET2020

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div