بجٹ جھوٹ کاپلندہ اوراعداد وشمار کا گورکھ دھنداہے، خواجہ آصف

حکومت نے عام آدمی پرٹیکس لگاکر مافیاز کو ریلیف دیاگیا
Jun 12, 2020

مسلم لیگ نون نے بجٹ 21-2020ء کو حکومتی جھوٹ کا پلندہ اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ قرار دے دیا۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت نے عام آدمی پر ٹیکس لگایا اور مافیاز کو ریلیف دیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے وفاقی بجٹ کو جھوٹ کا پلندا اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندا قرار دیدیا۔ اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ 2 سال سے جھوٹ بولنے والوں نے آج بھی ایوان میں جھوٹ بولا، اعداد و شمار کے گورکھ دھندے میں پھنسانے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے عام آدمی پر ٹیکس لگایا ہے جبکہ مافیاز اور لابیز کو ریلیف دیا ہے، پاکستان کے عوام اپنے ان دشمنوں کو پہچان چکے ہیں، بجٹ میں خوشنما دعوے کئے گئے ہیں لیکن بہتری کی کوئی اُمید نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کرونا کا بہانہ بناکر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے، معیشت کا جنازہ تو پہلے نکل چکا تھا، کرونا تو فاتحہ پڑھنے آیا ہے۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین حکمرانوں کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنيں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی فراوانی ہے لیکن پاکستان میں لوگ پیٹرول کو ترس رہے ہیں۔

BUDGET2020

Tabool ads will show in this div