ڈرامہ’محبت تجھے الوداع‘سے متعلق منشا پاشا کی وضاحت
اداکارہ منشا پاشا نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل محبت تجھے الوداع کے حوالے سے وضاحت کردی۔
ڈرامے کے ٹیزرز جاری ہونے کے بعد کئی شائقین نے قیاس آرائیاں کرنا شروع کیں کہ ڈرامے کی کہانی 1997 میں ریلیز ہونے والی بولی ڈ فلم ’جدائی‘ کی کاپی ہے۔
ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منشا پاشا نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ہوسکتا ہے ڈرامے کی کہانی اور فلم میں مماثلت ہو لیکن ضروری نہیں جیسا آپ سوچتے ہو ویسا ہی ہو۔
A story may be inspired but not necessarily from where u think.
— manshapasha (@manshapasha) June 12, 2020
If only we knew our own folklore a bit better!
(For all those tweeting at me for my upcoming drama) pic.twitter.com/UbyjJvHkgI
اداکارہ نے ایک لوک داستان بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان لوگوں کیلئے جو میرے آنے والے ڈرامہ کے حوالے سے مجھے ٹویٹ کررہے ہیں۔
ہم ٹی وی کے مطابق یہ ایک متوسط طبقے کے جوڑے کی کہانی ہے،جس کردار کو زاہد احمد اور سونیا ہیسن نبھائیں گے جبکہ منشا پاشا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔