یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے، شہباز شریف

مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ ہوگا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے جس میں دفاعی بجٹ تقریبا 12 فیصد بڑھا دیا گیا جبکہ دیگر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

شہباز شریف کرونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث قومی اسمبلی میں نہ آسکے مگر بجٹ پیش ہونے کے بعد گھر سے بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے۔ یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت نےاپنی نالائقی کرونا کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی۔ مہنگائی، بیروزگاری اور کاروباری بدحالی نے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ حکومتی نااہلی کی سزاملک و قوم کو مل رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر یہ بجٹ ہے تو قوم متعدد منی بجٹس کے لئے تیار رہے۔ یہ واحد حکومت ہے جس نے اپنے گزشتہ سال سے بھی کم ٹیکس جمع کیا ہے۔

BUDGET2020

Tabool ads will show in this div