ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، فیاض الحسن
نیب شہبازشریف کا کسی دوسری لیب سے بھی ٹیسٹ کروائے

کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز بنائے گئے اس لیے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 33 صنعتی یونٹ بند کیے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کے ساتھ معاشی صورتحال پر بھی توجہ دینی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترجمانوں کے بیان کو مسترد کرتا ہوں کیونکہ ن لیگ کی جانب سے کرونا پر بھی سیاست کی گئی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کا الزام نیب پر لگایا گیا اس لیے شہباز شریف کے مزید 2 لیبارٹریز سے ٹیسٹ ہوناچاہیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب شہباز شریف کا کسی دوسری لیب سے بھی ٹیسٹ کرائے۔