کروناسےجاں بحق ہيلتھ ورکرزکيلئےشہدا پيکج کااعلان،ڈاکٹرظفرمرزا

انکم ٹيکس ريٹرن ميں مخصوص رعايت دی جائےگی
Jun 12, 2020

مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا سے جاں بحق ہيلتھ ورکرز کيلئے شہدا پيکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہدا پيکج کی رقم 30 لاکھ روپے سے ايک کروڑ روپے بنتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہيلتھ ورکرز کيلئے ٹيکسز کی صورت ميں سہوليات ديں گے،انکم ٹيکس ريٹرن ميں انہيں مخصوص رعايت دی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ يہ ايک قومی نوعيت کا پيکج ہے،صوبائی وزرا، ماہرين صحت سے پيکج پر مشاورت کی گئی ہےِ،فرنٹ لائن ہيلتھ ورکرز پر ہمارا انحصار ہے۔

ظفرمرزا نےتسلیم کیا کہ مشکل حالات ميں ڈاکٹرز اپنی ذمہ دارياں نبھارہے ہيں، کوئی پيکج ان فيمليز کی قربانيوں کا مداوا نہيں کرسکتا،یہ پيکج 7 گروپس پر مشتمل ہے اورہر گروپ ميں کچھ نکات ہيں۔

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ہيلتھ ورکرزکيلئے ٹيکسز کی صورت ميں سہوليات ديں گے،ہیلتھ ورکرز کو پی پی ايز، ماسک وغيرہ کی دستيابی يقينی بنائی جائے گی،چينی يونيورسٹی کے ساتھ مل کر 5ہزار ہيلتھ ورکرز کی ٹريننگ کروارہے ہيں،1ہزار ہيلتھ ورکرز کی ٹريننگ مکمل ہوچکی ہے،پی پی ای کے صحيح استعمال سے متعلق ٹريننگ دے رہے ہيں اور روزانہ کی بنياد پر ہيلتھ ورکرز کی آن لائن ٹريننگ کررہے ہيں۔

اس حوالےسےانھوں نے مزید بتایا کہ شہيد ہيلتھ ورکرز کو اہم قومی دن پر خراج تحسين پيش کرنے کا پلان بنارہے ہيں،فرنٹ لائن ورکرز کيلئے خصوصی پيکج پر کام کررہے ہيں کیوں کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اولين ترجيح ہے۔

ظفر مرزا نےبتایا کہ فرنٹ لائن ورکرز کو کوئی مسئلہ ہوتو 1166 ہيلپ لائن پر رابطہ کرسکيں گے،ہيلتھ ورکرز کو کرونا ٹيسٹ کی ضرورت ہو تو ترجيح بنيادوں پر ٹيسٹ ہونگے،پرائيوٹ اسپتال کوئی آلات امپورٹ کرنا چاہيں تو ڈيوٹی فری کريں گے۔

ایس او پیزسےمتعلق انھوں نے بتایا کہ سب کو ایس او پیزپرسختی سےعمل کرناہوگا، اس اوپیزکیخلاف ورزی کرنےپرکارروائی ہوگی۔

ZAFAR MIRZA

Tabool ads will show in this div