دورہ انگلینڈ کیلئے29رکنی کرکٹ اسکواڈکا اعلان،سرفراز کی واپسی

فواد عالم بھی ٹیم میں شامل
Jun 12, 2020

پی سی بی کی سليکشن کميٹی نے دورہ انگلينڈ کيلئے 29 کھلاڑيوں کا اعلان کرديا ہے۔ اسکواڈ میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد کی واپسی ہوگئی ہے۔ نوجوان بيٹسمين حيدر علی بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ فواد عالم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

کرونا وائرس کے دوران انگلينڈ کے مشکل دورے کےلیے سليکشن کميٹی نے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرديا ہے۔ سرفرازاحمد کی اسکواڈ ميں واپسی ہوئی ہے اور نوجوان بيٹسمين حيدرعلی بھی سليکٹرز کو متاثر کرنے ميں کامياب ہوئے ہیں۔ دورہ انگلينڈ ميں پاکستان ٹيم نے 3 ٹيسٹ اور 3 ٹی 20 ميچز کھيلنا ہيں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں عابد علی، فخر زمان، شان مسعود، امام الحق شامل ہیں۔اظہرعلی،بابراعظم،اسد شفیق، فواد عالم، افتخاراحمد کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ خوشدل شاہ ،محمد حفیظ ،شعیب ملک ، محمد رضوان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بالرز میں فہیم اشرف، حارث رؤف،عمران خان سينئر،محمد عباس کو رکھا گیا ہے۔ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل خان، عثمان شنواری بھی شامل کرلئے گئے ہیں۔

ان کےعلاوہ ياسرشاہ، عماد وسيم اور کاشف بھٹی کو بھی اسکواڈ ميں جگہ ملی ہے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مستقبل کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے،خواہش ہے کہ نوجوان کھلاڑی بیٹنگ کوچ  یونس خان اور اسپن بالنگ کوچ مشتاق کے تجربے سے مستفید ہوں۔

Tabool ads will show in this div