محمد عامر اور حارث سہیل انگلینڈ نہیں جائیں گے

پی سی بی نے تصدیق کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بنا پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے۔

محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی متوقع پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بنا پر دورے سے معذرت کی ہے۔

پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div