بلوچستان، لاپتہ نوجوان کی لاش 4 دن بعد برآمد

ایک ملزم گرفتار

بلوچستان کے علاقہ دکی سے چار دن قبل لاپتہ نوجوان عبدالمجید کی لاش سلیزئی کے علاقے سے برآمد کرلی گئی۔

ایس ایچ او نور الحق لونی نے کہا ہے کہ نوجوان کی موٹر سائیکل بھی جائے موقع سے برآمد ہوگئی۔ مقتول کو پستول کی تین گولیاں ماری گئی ہیں۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر پڑی رہنے سے لاش کی حالت کافی خراب ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق قتل کیس کے سلسلے میں مقتول کرکٹر کے ایک دوست احسن گل کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرا ملزم عید گل افغانستان فرار ہوگیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش روز طور خیز ڈیم سے نکال لی گئی۔ طور خیز ڈیم پر چپل ملنے کے بعد کوئٹہ سے آئی ریسکیو ٹیموں نے ڈیم میں نوجوان کی لاش تلاش شروع کی اور پورا دن تلاش کرنے کے بعد نوجوان کی لاش کو نکال لیا گیا۔

مقتول کے والد نے پہلے روز مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ دوکان پر بیٹھا تھا کہ اس کے دوست آئے اور پکنک پر جانے کیلئے کہا۔ اس کے بعد وہ تینوں موٹرسائیکل پر بیٹھ کر چلے گئے اور تاحال واپس نہیں آئے۔

Tabool ads will show in this div