کشمیری عوام سےاظہاریکجہتی کیلئے امریکی گلوکارہ اورترک موسیقارکا نغمہ
سوشل میڈیا پرایک انگریزی نغمہ تیزی سے وائرل ہورہاہے جس میں بھارتی مظالم کاشکارکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیا گیا ہے۔
مائی نیم ازکشمیر (میرانام کشمیرہے)کے ٹائٹل سے یہ نغمہ ترکی سے تعلق رکھنے والے موسیقار ونغمہ نگارترگے ایورن نے لکھا ہے جس کا میوزک بھی انہوں نے خود ترتیب دیا۔
کشمیریوں کیلئے یہ نغمہ امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز نے گایا ہے جو اسلام قبول کرچکی ہیں۔ڈیلا نے مئی میں استنبول کا دورہ کیا تھا جہاں نغمے کی ریکارڈنگ کی گئی ٓ۔
گانے کی ویڈیو3 منٹ 14 سیکنڈزپرمشتمل ہے جس میں مظلوم کشمیری عوام کو احتجاج کرتے اوربھارت سے اپنا حق مانگتے دکھایا گیا ہے۔
[iframe class="embed-responsive-item" src="https://www.youtube.com/embed/2WI7wo-fjX0" allow="accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture" allowfullscreen="" width="100%" height="437" frameborder="0"]ترگے ایورین کے مطابق نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے ہے ۔
نغمے کے پیشکار نے یو ٹیوب پرویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا "ہم مظلوموں کے گانوں کو بخوبی جانتے ہیں۔ # کشمیر کے گیت موت ، قتل عام کی بات کرتے ہیں"۔