کراچی:طیارہ حادثےکےشہداءکومنفردخراج عقیدت

صدقہ جاریہ ہے

کراچی کے ايک شہری عبداللہ ملک نے پی آئی اے کی پرواز پی کے8303 کے شہدا کو انوکھا خراج عقيدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور شہداء کے نام پر پودے لگانا شروع کرديئے۔ عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ کام ثواب اورشہداء کيلئے صدقہ جاریہ ہے، دوست اور رشتہ دار بھی نيک کام ميں تعاون کرتے ہيں۔ فیڈرل بی ایریا کے رہائشی عبداللہ اپنی موٹرسائیکل پر پیپل اور نیم کے پودے رکھ کرشہر کے مختلف علاقوں میں لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شجرکاری کا خيال 2018 ميں ہيٹ ويو سے ہونيوالے نقصانات کے بعد آيا۔

Tabool ads will show in this div