کرکٹرمحمد حفیظ کے بچپن کے ڈاکٹر کرونا سے انتقال کرگئے

ٹوئٹر پر اظہار تعزیت
Jun 11, 2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے سرگودھا میں ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکٹر تنویر کا انتقال کرونا وائرس کی وجہ سے ہوا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بچپن کے ڈاکٹر کو کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر تنویر پنجاب کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے۔

اپنی ٹوئٹ میں محمد حفیط نے کہا کہ ڈاکٹر تنویر بہت ہی نفیس اور اچھے انسان تھے، ﷲ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے۔

آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر تنویر کی موت پر دکھ کا اظہار اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

Tabool ads will show in this div