لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کرونامریضوں کو ویڈیو کال کی سہولت
مریضوں کو براہ راست دیکھا جاسکے گا

پشاور ميں لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے کرونا کمپلیکس میں تیمارداری کے لئے آنے والے شہریوں کو ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کردی۔ انتظامیہ نے تیمارداروں کیلئے کاونسلنگ روم بنایا ہے جہاں سے وہ ویڈیو کال کے ذریعے اپنے مریض کی خیریت معلوم کرنے کے ساتھ طبی عملے سے بھی گفتگو کرسکیں گے۔ دیکھیے فیاض احمد کی رپورٹ