ملزمالکان نے چینی انکوائری رپورٹ عدالت میں چیلنج کردی

تحقیقات کالعدم کرنے کا مطالبہ
Jun 10, 2020

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی انکوائری کمیشن کی انکوائری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست کل سماعت کے لیے مقررکردی گئی جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جس میں ملز مالکان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ کمیشن نے تحقیقات کرتے ہوئے مجوزہ قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی کہ 21 مئی کو جاری کی گئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شوگر ملز مافیا نے ملی بھگت سے عوام سے لوٹ مار کی جبکہ مالیاتی حساب کتاب میں ہیر پھیر اور ٹیسکوں میں غلط بیانی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

SUGAR CRISIS

Tabool ads will show in this div