اسلام آباد : وفاقي وزير اطلاعات پرويز رشيد عمران خان پر تنقيد کا کوئي موقع ہاتھ سے جانے نہيں ديتے، اين اے ايک سو بائيس ميں شکست کے بعد کپتان کو مولا جٹ اور يملا جٹ قرار دے ڈالا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات سے پہلے مولا جٹ اور انتخابات کے بعد یملا جٹ ہوجاتے ہیں، ہمیں اتنے ہی ووٹ ملے جتنے عام انتخابات میں ملے تھے، عمران خان ایک بار پھر الزام خان ثابت ہوئے۔
میڈيا سے گفت گو میں پرویز رشید نے خورشید قصور کی کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی انتہا پسندی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ خورشید قصوری کے ساتھ بھارت میں ہونے والے رویے کا نوٹس لیا گيا ہے، بھارت میں تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کیا گيا، شیوسینا کے مظاہرے پر دکھ ہے۔ سماء