ٹھیک ہے!حرامانی اورجنیدخان کی ٹک ٹاک ویڈیووائرل

اصل ویڈیوپڑوسی ملک بھارت سے جاری ہوئی تھی

سوشل میڈیا ایپ ’’ ٹک ٹاک ‘‘کے سحر میں عام صارف سے لیکر شو بزستاروں تک سبھی مبتلا ہیں ،اداکارہ حرا مانی نے ساتھی اداکار جنید خان کے ساتھ پرمزاح ویڈیو بنائی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ٹھیک ہے ، کے نام سے یہ معروف ویڈیو دراصل پڑوسی ملک بھارت سے جاری ہوئی تھی جس میں گھر سے فرار ہونے والی لڑکی ویڈیو بناکرلڑکے کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے سارا الزام اپنے سرلیتی ہے۔ ویڈیو میں دلچسپی کااصل پہلو لڑکی کا تکیہ کلام " ٹھیک ہے" جسے وہ ہرجملے کے آخر میں دہراتی ہے۔

اسی ویڈیو کے حوالے سے اب حرا نے جنید خان کے ساتھ مل کریہ ویڈیوبنائی اور فالوورز کیلئے اسے انسٹاگرام پرشیئرکیاہے۔

View this post on Instagram

Is main inka ghalati nahi hai ghalati hai tou mera hai theek hai .....or ye tiktok nahi hai @calljunaidkhan theek hai

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on Jun 8, 2020 at 4:14am PDT

ویڈیو میں تمام مکالموں پراداکاری توحراکے حصے میں ہی آئی ہے، البتہ جنید نے ٹاثرات سے بھی خوب کام چلایا۔

دلچسپ کیپشن میں حرا نے لکھا " اس میں ان کا غلطی نہیں ہے، غلطی ہے تو میرا ہے، ٹھیک ہے۔۔۔ اور یہ ٹک ٹاک ویڈیو نہیں ہے"۔

حرانے ویڈیوجنیدخان کو ٹیگ کی اور ساتھ لکھا "ٹھیک ہے"۔

ویڈیو پر دونوں کے مداحوں کے علاوہ شوبزساتھیوں نے بھی محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے جن میں حرا اور جنید کوخوب سراہا گیا۔

junaid khan

Hira Mani

TIKTOK

Tabool ads will show in this div