علیزے شاہ کی سالگرہ پرنعمان سمیع کی منفردوِش

کائنات کی سب سےخوبصورت لڑکی کوسالگرہ مبارک
Jun 10, 2020

اداکار نعمان سمیع نے اپنی قریبی دوست اداکارہ علیزے شاہ کو کائنات کی سب سے خوبصورت لڑکی قراردیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

ڈرامہ سیریل “عہدِوفا ”کی دُعا،علیزے شاہ اور نعمان سمیع ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور اکثرسوشل میڈیا پرایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ خاص لکھتے ہیں، اسی لیے فالوورزکو ان کی گہری دوستی کا بخوبی اندازہ ہے۔

گزشتہ روز علیزے کی سالگرہ پرنعمان نے انسٹاپردونوں کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا" کائنات کی سب سے خوبصورت لڑکی کو سالگرہ مبارک ہوِ، اداسی تمہیں کبھی نہ جانے اور خوشیاں ہمیشہ تمہارے اطراف رہیں "۔

علیزے کیلئے اپنے جذبات کااظہار کرنے والے نعمان نے مزید لکھا " میری ساری دعائیں تمہارے لیے ہیں، میں تم سے پیار کرتا ہوں اور تمہارے لیے ہمیشہ حاضررہوں گا"۔

نعمان کی پوسٹ انسٹاپر شیئرکرتے ہوئے علیزے نے جواب میں لکھا " سالگرہ کی خوبصورت مبارکباد سے ملنے والی خوشی میرے الفاظ سے ظاہر نہیں ہوسکتی،میری زندگی میں تمہارے جیسے خیال رکھنے والے شخص کاہونا خوش قسمتی ہے"۔

View this post on Instagram

Words cannot express how much happiness these beautiful birthday wishes brought to me i loved it !!! & I Love You !!! ❤️❤️❤️ thankyou so much @noamansami for everything you've done 🥺 its such a blessing to have such a caring & kind person in my life 🤗🙌🏻. .🐰🐣. . #Repost @noamansami with @make_repost ・・・ Happy birthday to the most beautiful girl in the universe, May the guardian angels watch you all the time and sadness not know you, May joy and greatness surround you always and above all, may God bless you today and always. You have all my prayers i love you and i will always be there for you ❤️🐣🐰@alizehshahofficial #BirthdayGirl #AlizehShah #NoamanSami Repost @noamansami with @make_repost ・・・

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on Jun 9, 2020 at 5:18am PDT

کچھ عرصہ قبل نعمان نے علیزے کو اپنی پرخلوص دوستی کا یقین دلاتے ہوئے انسٹا پراپنی پوسٹ میں لکھا تھا "تم نےہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہراچھے برے وقت میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا، چاہے کچھ بھی ہو"۔

جواب میں علیزے شاہ کا کہنا تھا “میرے پاس زیادہ کہنے کو کچھ نہیں لیکن تم میرے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ہو”۔

علیزے شاہ اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’’ عشق تماشا ‘‘ کیلئے علیزے کو ’بیسٹ ٹی وی سینسیشن ‘‘ کا ہم ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل "عہدوفا" میں بھی ان کی اداکاری کوبیحدپسند کیا گیا۔

ALIZEH SHAH

NOMAN SAMI

Tabool ads will show in this div