کروناوائرس کاخطرہ،آئی سی سی کی پليئنگ کنڈيشنزميں عارضی تبديلياں منظور

کرونا وائرس کے پيش نظرآئی سی سی نے پليئنگ کنڈيشنز ميں عارضی تبديليوں کی منظوری دےدی ہے۔ تھوک سے گيند چمکانے پرپابندی اور متبادل کھلاڑی استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
آئی سی سی نے پليئنگ کنڈيشنزميں عارضی تبديليوں کی سفارشات منظور کرلی ہیں۔ صرف ٹيسٹ ميچ کے دوران کسی کھلاڑی ميں کرونا کی علامت ظاہر ہونے پر متبادل کھلاڑی کوکھلانے کی اجازت دے دی گئی۔
JUST IN: Interim changes to the ICC's playing regulations have been confirmed. Full details👇 https://t.co/GfQ8l6Qyra pic.twitter.com/4cT2YpOaEO
— ICC (@ICC) June 9, 2020
میچ کے دوران گيند کو تھوک سے چمکانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ ابتدا ميں کھلاڑیوں کو ايڈجسٹ ہونے ميں مدد کيلئے امپائر نرمی کا مظاہرہ کريں گے۔
پہلی باری ميں وارننگ جاری ہوگی۔دوسری باری ميں بيٹنگ سائيڈ کوپنالٹی کے 5 رنزديئے جائيں گے۔اس کے علاوہ نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کردی گئی ہے اورمقامی امپائرز کا تقرر آئی سی سی کرے گی۔
ٹیموں کو فی اننگز اضافی ریویو بھی مل گیا ہے اور اب ٹیسٹ کرکٹ میں تين اور ون ڈے میں دوریویو ہوں گے۔