سانحہ منیٰ،نناوےپاکستانی شہید،ستترکی تدفین کی تصدیق،وزیرمذہبی امور

سانحہ منیٰ پر چئیرمین سینیٹ کی برہمی نے کام کر دکھایا، وفاقی وزیر مذہبی امور کی ایوان بالا میں سانحہ منی پر بریفنگ تو دے دی تاہم غیر تسلی بخش جواب پر اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کرگئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے سانحہ منی میں ننانوے پاکستانی حاجیوں کی شہادت کی تصدیق کی۔ سردار یوسف نے بتایا کہ ستر حجاج کی سعودی عرب میں تدفین کر دی گئی ہے۔ تلاش کے باوجود اٹھارہ لاپتا حاجیوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ چیئرمین سینیٹ نے استفسار کیا کہ کیا لاپتا حاجیوں کو بھول جائیں؟ پاکستان اپنے حاجیوں کو تلاش کرنے میں بے بس ہے، کیا وجہ ہے کہ ایران اور بھارت اپنے شہریوں کی میتیں واپس لے گئے۔ اپوزیشن ارکان وزیر مذہبی امور کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ سماء