کرونا وائرس نے فارمولا ون کے مقابلے بھی تبدیل کردیئے

کرونا وائرس کے باعث مقبول ترین اسپورٹس مقابلہ فارمولا ون کے بھی رنگ ڈھنگ تبدیل ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس سال فارمولا ون آذربائیجان ورچوئل گراں پری کے مقابلے ورچوئل منعقد کیے گئے۔
Ahead of today's Virtual GP by @F1 we have @Anto_Giovinazzi taking you on a lap of @BakuCityCircuit!
— Sauber Esports (@SauberEsports) June 7, 2020
🏁Tune in at 6 pm BST@Formula1game pic.twitter.com/BP2vfFBZW0
آذربائیجان ورچوئل گراں پری کا ٹائٹل تیسری بار جارج رسل نے اپنے نام کرلیا۔ کرونا وائرس کے پیش نظر موٹر اسپورٹس کے شیدائیوں کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فارمولا ون سرکٹ کا آن لائن مقابلہ ہوا۔
His highest virtual finish yet 🙌
— Formula 1 (@F1) June 8, 2020
It took him a couple of attempts but @LandoNorris made P4 his own 💪@Aramco #VirtualGP pic.twitter.com/atKw8ZEeC9
ایونٹ میں ڈرائیورز کی تیز رفتاری اور مشکل ڈرائیونگ کی مہارتیں بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔
آذربائیجان گراں پری میں فراٹے بھرتی گاڑیوں کے اسٹائل دیکھنے والے تھے، جہاں ڈرائیورس نے اپنی تیز رفتاری اور مہارت سے ریس کے آخر تک لوگون کی توجہ برقرار رکھی۔
ریس میں ڈرائیورز کا ایونٹ میں کنٹرول اور آگے نکلنے کے مناظر نے اسے مزید دلچسپ بنا دیا۔ کئی گاڑیوں کی ٹکریں بھی ہوتے ہوتے رہ گئیں۔