میدانداد کاریکارڈ توڑکریونس خان سب سےزیادہ رنزبنانےوالےبلےبازبن گئے

Younus-Khan ابو ظہبی :  دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے پاکستان بلے باز یونس خان نے سب کو حیران کردیا، یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8833 رنز بنا کر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے یونس خان نے ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا، جن انیس رنز کا یونس خان کو بے چینی سے انتظار تھا، بالا آخر ابو ظہبی کے کرکٹ گراؤنڈ پر یونس خان نے ان انیس رنز کو عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، یونس خان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اگلنے والے بلے باز بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے پاس تھا، جنہوں نے ایک سو چوبیس ٹیسٹ میچز میں باون اعشاریہ ستاون کی اوسط سے 8832 رنز بنائے، جب کہ کیرئر میں 23 سینچریاں اور 43 نصف سینچریاں مکمل کیں۔ اڑتیس سالہ اسٹار بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انیس رنز بنا کر جاوید میانداد کا ریکارڈ برابر کیا، یونس خان نے پہلے 16رنز بناکر انضمام الحق کا ریکارڈ توڑا اور اس کے بعد 19رنز بنا کر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر نیا اعزاز اپنے نام کیا۔ یونس خان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 30 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک سو دو ٹیسٹ میچزمیں 110کیچ پکڑ چکے ہیں، یہ تعداد بھی کسی پاکستانی کا ریکارڈ ہے، ان سب سے بڑھ کر یونس خان نے 2009 میں قوم کو ورلڈ ٹی 20 کا ٹائٹل بھی دلا یا۔ چھبیس فروری 2000ء کو سری لنکا کے خلاف راول پنڈی ٹیسٹ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے یونس خان کی ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط 54اعشاریہ 7ہے، جب کہ ایک اننگز میں ان کا سب سے زیاد ہ اسکور313ہے جو انہوں نے2009 میں سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بنایا تھا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھارت کے سچن تندولکر ہیں جنہوں نے 15921 رنز بنائے ہیں۔ سماء

ENGLAND

indian

younus khan

world record

new record

Tabool ads will show in this div