جنید جمشید نےاپنے بینڈ میں شامل کرنے سےانکارکردیا تھا،بلال مقصود

پیش کش آئی اور 15 سیکنڈ میں چلی گئی

معروف گلوکار اور مشہور پاکستانی پاپ بینڈ اسٹرنگ کے ممبر بلال مقصود نے بتایا ہے کہ انہیں 90 کی دہائی میں مشہور میوزک بینڈ وائٹل سائنز میں شامل ہونے کی پیش کش کی گئی تھی۔

انسٹاگرام کی پوسٹ میں گلوکار بلال مقصود نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے وائٹل سئنز کا گانا تم مل گئے پرفارم کیا اور ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سال 1999 میں میوزک بینڈ وائٹل سائنز کے ممبر روہیل حیات نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں وائٹل سائنز میں شامل ہونا چاہتا ہوں؟ میں ان کے اسٹوڈیو میں ہی بیٹھا تھا اور وہیں انہوں نے جنید جمشید کو فون کیا اور بتایا کہ ہمیں بلال کو اپنے بینڈ میں شامل کرنا چاہئے لیکن جنید نے کہا نہیں۔ روحیل نے فون نیچے کیا اور کہا کہ افسوس یہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں یہ تھا یہ پیش کش آئی اور 15 سیکنڈ میں چلی گئی۔

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div