بلوچستان میں کرونا بے قابو، سخت لاک ڈاؤن کا انتباہ

شہریوں کی بے احتیاطی جاری
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/Corona-Out-of-Control-QTA.mp4"][/video]

بلوچستان میں شہریوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کرونا وائرس پھيلنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران دو ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

کوئٹہ میں شہریوں کی بے احتیاطی جاری ہے۔ گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے جبکہ بازاروں میں ہرطرف ہجوم لگا ہوا ہے۔ شہریوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے جون کے پہلے ہفتے کے دوران دو ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ صرف کوئٹہ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔

صوبائی حکومت نے شہریوں اور تاجربرادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو ایک بار پھر سے لاک ڈاون میں سختی کردی جائیگی۔

Tabool ads will show in this div