بھارت نے فضائی حملےکی حماقت کی تومنہ توڑجواب دینگے،شاہ محمود

بھارت لداخ کی ناکامی کاملبہ ہم پرنہ ڈالے
فائل فوٹو

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت لداخ پر سرجیل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا، بھارت حماقت نہ کرے، حملہ کیا تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اس کا منہ توڑ دیں گے۔ بھارت نے حملہ کیا تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت یہ گیڈربھپکیاں بند کرے، امیت شاہ کا بیان غیرذمے دارانہ ہے، دنیا بھارتی زویر داخلہ کے بیان کا نوٹس لے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، بھارت معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، بھارتافغانستان کے امن عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، وہاں معاشی حالات بگڑ چکے ہیں، کشمیرمیں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ امیت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کا لداخ کے بارے میں کیا خیال ہے، بھارت لداخ پر سرجیل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا، لداخ کے معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے ، بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

surgical strike

SHAH MAHMOOD

LADAKH

Tabool ads will show in this div