ثناء مکی میں کرونا کا علاج نہیں، ڈاکٹر بلقیس

اسکا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے
Jun 09, 2020

ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ کرونا وائرس کا علاج ثناء مکی جڑی بوٹی میں نہیں البتہ اسکے دیگر فوائد و نقصانات ضرور ہیں۔ پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہمعدہ ٹھیک رہے گا تو جسم کی تمام بیماریاں بھی ٹھیک رہیں گی۔ انہوں نے کہا ثناء مکی کو مستقل طور پر اپنی عادت بنا لینا صحت کے لیے ٹھیک نہیں ورنہ آپ بغیر ثناء مکی استعمال کے بیت الخلاء جانا دشوار ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ ثناء مکی کا غلط استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بچوں پر منفی اثرات ظاہر کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں اچانک ثناء مکی کے استعمال میں اضافے کے باعث اسکی فی کلو قیمت 1200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

NAYA DIN

SANA MAKKI

Tabool ads will show in this div