کرونا وائرس:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تاریخی دورے پر آج انگلینڈ پہنچے گی

کرکٹ تاریخ میں پہلی بائیو سیکیور سیریز

کرونا وائرس کے بعد بننے والی صورت حال میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تاریخی دورے پر انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ 9 جون کی صبح انگلینڈ پہنچے گی۔ کرکٹ سرگرمیاں 3 ماہ سے کرونا کے باعث متاثر رہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بعد ویسٹ انڈیز سیریز کو تاریخی اہمیت دی جارہی ہے۔ اس سیریز کو اس لئے بھی اہمیت حاصل ہے کہ یہ پہلی بائیو سیکیور سیریز ہوگی۔ تمام میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے اور تمام کھلاڑی کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

انگلینڈ روانگی سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آنے پر اُنہیں انگلینڈ کے دورے پر جانے کی اجازت دی گئی۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق شام میں چارٹرڈ طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج منگل 9 جون کی صبح مانچسٹر پہنچے گی جس کے بعد تمام کھلاڑی اورلڈ ٹریفورڈ میں 3 ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہیں گے۔ اس دوران کھلاڑی پریکٹس بھی کریں گے۔

قرنطینہ میں رہنے کے بعد تمام کھلاڑی 3 جولائی کو ساؤتھ ایمپٹن روانہ ہوں گے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز8 جولائی سے ہو گا۔ 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 جولائی کو مانچسٹر اور تیسرا 24 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں 11 ریزرو کھلاڑی بھی شامل تھے۔ تین سینئر کھلاڑیوں نے انگلینڈ جانے سے معذرت بھی کر لی تھی۔

اسکواڈ

کپتان جیسن ہولڈر کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں جرمین بلیک ووڈ، نکروما بونر، کریگ بریتھویٹ، شمار بروکس، جان کیمبل، روسٹن چیز، رکیم کارن وال، شین ڈورچ (وکٹ کیپر)، چیمار ہولڈر، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ریمن رائفر اور کیمر روچ شامل ہیں۔

ENGLAND

West Indies

BIO SECURE

Tabool ads will show in this div