بے احتیاطی کی وجہ سے کروناوائرس لگ گیا، شاہدخاقان عباسی

طارق فضل کیساتھ لاہور گیا، انکا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/SKA-NML-SOT-08-06.mp4"][/video]

سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کيا ہے کہ وہ بے احتياطی کی وجہ سے وائرس کی لپيٹ ميں آئے، يہ بھی بتاديا کہ انہيں معمولی بخار ہے ديگر کوئی علامات نہيں، طارق فضل کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر اس چيلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا، ورنہ معيشت متاثر ہوگی اور عوام کی صحت کو بھی خطرات ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ بے احتياطی کی وجہ سے وائرس کی لپيٹ ميں آيا، معمولی بخار ہے، اس کے علاقہ کوئی علامات نہيں، کل بخار ہوا تھا، آج کرونا ٹيسٹ مثبت آيا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ طارق فضل چوہدری کے ساتھ لاہور گیا تھا، ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، وائرس کا پھيلاؤ روکنے کيلئے حکومت کو پالیسی بنانا ہوگی، سب کو مل کر ہی چيلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 329 ہوگئی جبکہ 52 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں 38 ہزار 903 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آچکے، 715 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div